You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
ام المؤمنین سیدہ صفیہ ؓا کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف میں تھے اور میں رات کے وقت آپ ﷺ کی زیارت کے لیے حاضر ہوئی ۔ میں آپ ﷺ سے باتیں کرتی رہی ‘ پھر میں واپس آنے کے لیے اٹھی تو آپ ﷺ بھی مجھے واپس چھوڑنے کے لیے کھڑے ہو گئے جبکہ میری رہائش سیدنا اسامہ بن زید ؓ کے احاطے میں تھی ۔ تو ( ہمارے پاس سے ) دو انصاری گزرے ‘ جب انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو جلدی جلدی چلنے لگے ‘ نبی کریم ﷺ نے انہیں فرمایا ” رک جاؤ ! یہ میرے ساتھ ( میری اہلیہ ) صفیہ بنت حیی ہے “ ان دونوں نے کہا : سبحان اللہ ‘ اے اللہ کے رسول ! ( آپ کو کسی قسم کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہی نہیں ) آپ نے فرمایا ” بلاشبہ شیطان انسان کے جسم میں ایسے چلتا ہے جیسے خون ‘ مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کچھ ڈال نہ دے ۔ “ یا فرمایا ” برائی نہ ڈال دے ۔ “
Aishah said: The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to observe Itikaf in the mosque and put his head near me through the opening of the apartment, and I would wash his head. Musaddad said: And I would comb it while I was menstruating.
✍️ الإمام محمد بن إسماعيل البخاري
📄 ابواب کی تعداد: 98
📘 احادیث کی کل تعداد: 7,563