You can use this search to find anything in the Quran in Arabic, Urdu, or English.To search Hadith, use the toggle button below to switch modes.
ہم سے سعید بن ربیع اور محمد بن عرعر ہ نے بیان کیا، ان دونوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ابو اسحاق نے بیان کیا، انہوں نے حضرت براءبن عاب رضی اللہ عنہما سے سناکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو حکم دیا ( دوسری سند ) حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہاکہ ہم سے آدم نے بیان کیا، انہوں نے کہاہم سے شعبہ نے بیان کیاان سے ابو اسحاق ہمدانی نے بیان کیا، اور ان سے حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہما نے بیان کیاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو وصیت کی اور فرمایا کہ جب بستر پر جانے لگو تویہ دعا پڑھا کرو۔ “ اے اللہ ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی اور اپنا معاملہ تجھے سونپا اور اپنے آپ کو تیری طرف متوجہ کیا او تجھ پر بھروسہ کیا، تیری طرف رغبت ہے تیرے خوف کی وجہ سے ، تجھ سے تیرے سوا کوئی جائے پناہ نہیں، میں تیری کتاب پر ایمان لایا جو تونے نازل کی اور تیرے نبی پر جنہیں تونے بھیجا ۔ “ پھر اگر وہ مراتو فطرت ( اسلام ) پر مرے گا۔
Narrated Al-Bara bin `Azib: That the Prophet advised a man, saying, If you intend to lie down (i.e. go to bed), say, 'Allahumma aslamtu nafsi ilaika wa fauwadtu `Amri ilaika, wa wajjahtu wajhi ilaika wa alja'tu zahri ilaika, reghbatan wa rahbatan ilaika. La malja'a wa la manja minka illa ilaika. Amantu bikitabikal-ladhi anzalta; wa nabiyyikalladhi arsalta.' And if you should die then (after reciting this before going to bed) you will die on the religion of Islam
✍️ الإمام محمد بن يزيد ابن ماجة القزويني
📄 ابواب کی تعداد: 40
📘 احادیث کی کل تعداد: 4,341